ارشاداتِ نبوی ﷺ | Best hadith in urdu

ارشاداتِ نبوی ﷺ

تم اپنے مال کے ذریعے لوگوں کو خوش نہیں کر سکتے۔ لہذا خندہ پیشانی اور حسن خلق کے ذریعے سے انہیں خوش رکھا کرو۔

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ بندہ اللہ تعالی کو پکارتا ہے تو اللہ تعالی اس پر ناراض ہونے کی وجہ سے منہ موڑ لیتا ہے۔ وہ پھر پکارتا ہے اللہ پھر منہ موڑ لیتا ہے۔ وہ پھر پکارتا ہے تو اللہ تعالی اپنے فرشتوں سے کہتا ہے کہ میرے بندے نے میرے سوا کسی اور کو پکارنے سے انکار کر دیا ہے لہذامیں نے اس کی دعا منظور کرلی۔

 اپنی کمائی پاک رکھو تمہاری دعا قبول ہوگی۔

 بہتر ہے وہ شخص جو دیر میں خفا ہو اور جلد راضی ہو جائے اور بد تر وہ شخص ہے جو جلد غصہ میں آجائے اور دیر سے راضی ہو۔

 مجھے غریبوں میں تلاش کرو کیونکہ غریبوں کے ذریعے سے بھی تمہیں مدد اور روزی ملتی ہے۔

دوبھیڑیے جو ریوڑ میں چھوڑ دیئے جائیں اس قدر فساد برپا نہیں کرتے، جس قدر انسان کی دولت اور مرتبہ کی حرص اس کی دنیا میں فساد ڈالتی ہے۔

جہاں شبہ کی گنجائش ہو وہاں قبل اس کے کہ کوئی منہ کھولے خود اپنی بریت کا اظہار کر دینا چاہئے۔

 جو شخص اپنے ظالم کو بد دعا دیتا ہے وہ اپنا بدلہ لے لیتا ہے۔

 جس نے جنگل میں سکونت اختیار کی وہ علم و عقل سے خالی رہا۔ جو شکار کے پیچھے لگا رہا وہ غافل ہوا۔ جو امراء کے دروازے پر آیا وہ فتنہ میں پڑا جس قدرکہ ان کے نزدیک ہوا اتنا ہی خدا سے دور ہوا۔

انسان خدا کا اور خدا اس کا راز ہے۔

 کچی اور میٹھی بات بھی ایک صدقہ ہے۔

 جو قاضی بنایا گیا اس کی حالت یوں ہوئی کہ جیسے بغیر چھری کے ذبح کیا گیا۔

 دنیا بیماریوں کی جگہ ہے اور لوگ اس میں بیماروں کی طرح ہیں۔

 جب تو کسی عالم کو دیکھے کہ وہ اپنے دینی امور میں آسانیاں پیدا کرنے میں مشغول ہے تو جان لے کہ اس سے کچھ بھی نہیں ہو سکے گا۔

 جب اللہ تعالی کسی بندے سے بھلائی کرنا چاہتا ہے تو اس کو اپنے نفس کےعیوب دکھا دیتا ہے۔

 تم میں سے کوئی شخص بھی صرف اپنے عمل سے نجات نہیں پائے گی۔

 خواہش نفس اور شہوت ابن آدم کی سرشت میں رکھ دی گئی ہے۔ خواہش کا چھوڑ دینا بندہ کو امیر کر دیتا ہے اور اس کی پیروی کرنا امیر کو امیر بنا دیتا ہے۔

 اگر تم اللہ کو پہچان لیتے جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق ہے تو سمندروں پر پاؤں پاؤں چلتے اور تمہاری دعا سے پہاڑ اپنی جگہ سے ہل جاتے۔

فعل بد سے پشیمانی، توبہ ہے۔

ایک ساعت کی محبت کا حق ہمیشہ دوست کے حق میں دعائے خیر کرتا ہے اوربرا ہے وہ دوست کہ تجھے اس کے ساتھ مدارات سے زندگی بسر کرنا پڑے۔

 شیطان اکیلئے آدمی کے ساتھ ہوتا ہے اور دو سے وہ دور ہو جاتا ہے۔

 حکمت مومن کی کھوئی ہوئی چیز ہے۔ جہاں پائے وہ اس کا سب سے زیادہ مستحق ہے۔

 نیک لوگوں کی صحبت نیکی کرنے سے بہتر اور برے لوگوں کی صحبت بدی کرنےے بدتر ہے۔

جھوٹ بھی دراصل منافقت ہی کا حصہ ہے۔

(ارشاداتِ نبوی ﷺ)

Leave a Comment